M C Q s D r i v e

Urdu 5944 MCQs [All-Courses]

thumb

Prepare confidently with our Urdu MCQs designed for PPSC, FPSC, NTS, OTS, PTS, AJKPSC, BPSC, KPPSC, PMS, CSS, and all competitive exams.
Our content covers Urdu Grammar, Vocabulary, Idioms, Poetry, Prose, and important literary personalities.

اہل زبان کی بول چال کو مدنظر رکھتے ہوئے درست روزمرہ کا انتخاب کریں؟

A وہ آئے روز اسکول سے غیر حاضر رہتا ہے
B وہ آئے ایام اسکول سے غیر حاضر رہتا ہے
C وہ آئے دن اسکول سے غیر حاضر رہتا ہے
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: وہ آئے دن اسکول سے غیر حاضر رہتا ہے

کشور کا معنی کیا ہے؟

A شان و شوکت
B اداسی
C ملک
D خوش
Correct Answer: ملک

سودا گری، گداگری اور سپاہ گری، ان سب الفاظ میں گری کیا ہے؟

A سابقہ
B لاحقہ
C استفہام
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: لاحقہ

الحاصل والمحصول کس کی کتاب ہے؟

A امام غزالی
B البیرونی
C بوعلی سینا
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: البیرونی

کراچی سے، میز پر، لاہور تک، یہ کون سے مرکبات ہیں؟

A مرکب عطفی
B مرکب جاری
C مرکب عددی
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: مرکب جاری

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق مصرع میں کون سی صنعت ہے؟

A صنعت تضاد
B صنعت تطمین
C صنعت تلمیح
D صنعت ترافق
Correct Answer: صنعت تلمیح

محبت صلح بھی پیکار بھی ہے۔ مصرع میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟

A صنعت تضاد
B صنعت تلمیح
C صنعت ترافق
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: صنعت تضاد

فراق گورکھپوری کا اصل نام کیا ہے؟

A سید قاسم رضا
B علی احمد
C رگھو پتی سہائے
D فراست علی
Correct Answer: رگھو پتی سہائے

پانی برف کی طرح ٹھنڈا ہے۔ اس جملے میں علم بیان کی کونسی خوبی استعمال ہوئی ہے؟

A تشبیہ
B استعارہ
C کنایہ
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: تشبیہ

میر انیس بنیادی طور پر ــــــــــــــــ ایک شاعر تھے۔

A مرثیے
B غزل
C قصیدے
D ان میں سے کوئی نہیں
Correct Answer: مرثیے